Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے سلسلے میں ایران کی زبردست سفارتکاری قابل ستائش ہے: پاکستان

ایران میں پاکستان کے فوجی اتاشی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کے سلسلے میں زبردست سفارتکاری کی اور خاموش نہيں بیٹھا رہا اور اس سلسلے میں رہبر انقلاب اور صدر ایران کے بیانات نیز ایرانی وزیر خارجہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: ایران میں پاکستان کے فوجی اتاشی جنرل عبید نے ہفتے کی شام بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے کمانڈروں سے ملاقات میں مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، طاقتور ساز و سامان سے لیس اور بحری علوم میں ماہر ہے اور یہ سب پر ثابت بھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور جہازرانی کے اپنے راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بناتا ہے یہ بہت بڑا کام ہے۔

ایران میں پاکستان کے فوجی اتاشی نے کہا کہ ایران میں ثقافتی سرمایہ اور سائنس، میڈیکل، فوج اور سماجی شعبوں میں ترقی غیر معمولی ہے ۔

پاکستانی بحریہ کا ایک بیڑہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امن و دوستی کے پیغام کے ساتھ بندرعباس میں لنگرانداز ہوا ہے۔

پاکستانی بحریہ کا جہاز تین دنوں تک بندرعباس میں لنگرانداز رہے گا جس کے دوران مختلف مقامات کا معائنہ اور کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ اسی طرح ایران و پاکستان کی بحری فوجیں، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری جنگ کی مشقیں بھی کریں گی۔

ٹیگس