May ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم کی  رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جو صدر شہید سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے تہران پہنچے تھے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس ملاقات میں صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ امت کے اتحاد اور غزہ کے عوام کی مدد و حمایت کیلئے صدر ابراہیم رئیسی کی کوششوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا

شہباز شریف نے ایران کے نگراں صدر محمد مخبر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ آنے والے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت کی آخری رسومات میں ساٹھ سے زائد سربراہان مملکت اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

ٹیگس