Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے وزیر اعظم نے پندرہ اور سولہ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا ۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہبازشریف ایس سی او اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ایران کے اول نائب صدر، چین، روس، بیلاروس، قزاقستان، قرقیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، اور ہندوستان کے وزیرخارجہ شریک ہوں گے۔

مبصر ملک منگولیا کے وزیر اعظم اور ترکمنستان کے وزرا کی کابینہ کے چیئرمین شریک ہوں گے؛ جبکہ افغانستان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، روس کا چھہتر رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے سات نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین کا پندرہ رکنی، کرغزستان کا چار اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، تمام مہمانوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

ٹیگس