Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان:  ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت

پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزیرخارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیتیں پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کیے ہوئے ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی کال اور موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا حملہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج صیہونیوں کی اس جارحیت کا سخت جواب دیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے صیہونیوں کی جارحیت اور بچوں کی قاتل حکومت کے جرائم کے خلاف ٹھوس موقف اپنانے کی اپیل کی۔

ٹیگس