شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، ہندوستانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i457012-شنگھائی_تعاون_تنظیم_کا_کوآرڈینیشن_اجلاس_ہندوستانی_وفد_اسلام_آباد_پہنچ_گیا
شنگھائی تعاون تنظیم، ایس سی او، کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا پہلا اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں آئندہ سال اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔
(last modified 2026-10-14T12:20:39+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، ہندوستانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

شنگھائی تعاون تنظیم، ایس سی او، کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا پہلا اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں آئندہ سال اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

سحرنیوز/پاکستان:  اطلاعات کے مطابق اس تین روزہ اجلاس میں ایس سی او کے 10 رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹر شرکت کر رہے ہیں، جو تنظیم کے اندر رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری کے ذمہ دار ہیں۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے سلسلہ میں 2 سال بعد کسی ہندوستانی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹرالوک امیتابھ دیمری ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کے پروگرام کو حتمی شکل دینے اور آئندہ اجلاسوں اور تقریبات کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔

ایس سی او یوریشین سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے، جو 2001 میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان نے قائم کی تھی، پاکستان اور ہندوستان سنہ 2017 میں مکمل رکن بنے، ایران نے 2023 میں شمولیت اختیار کی جبکہ بیلاروس 2024 میں تنظیم کا 10 واں رکن بنا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel