حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی جارحیت میں المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار کی شہادت پر شہید کے اہل خانہ کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے المیادین ٹی وی چینل کو فلسطینیوں کا مدافع چینل قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کےفلسطینی قوم کے حق پر زور دیتے ہوئے فلسطین کے تمام حقیقی باشندوں کی شرکت سے ایک ریفرنڈم کے انعقاد کو بحران فلسطین کی مکمل راہ حل قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو کے بیٹے نے کہا: حماس کے حملے کے لئے فوج ذمہ دار، اسرائیلی فوج نے پلٹ وار کیا اور کہا: قصوروار آپ کے والد صاحب ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے وسطی اور شمالی غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائی اور بھاری توپ خانے کے حملوں کے ساتھ ہی، صیہونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے مطلہ میں ایک ایسی عمارت پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے جہاں صیہونی فوجی جمع تھے۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے جنوبی لبنان میں اس چینل کی نیوز ٹیم پر بمباری کی ہے۔
ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں کے حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام صیہونی حکومت کے ذریعہ انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
غزہ کے بارے میں آج شام برکس کا ہنگامی اجلاس ہورہا ہے۔
القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔