تہران اپنی سرحدوں کے قریب خودساختہ صیہونی حکومت کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، یہ انتباہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دیا ہے۔
اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چینی زبان میں ایک اہم ٹویٹ کیا ہے کہ ہم مشکل وقت کے دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اگر دہشتگردی اور صیہونیت سے مقابلے کے چیمپیئن شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانفشانیاں نہ ہوتیں تو آج علاقے کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیاں نے کہی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تشویش بے بنیاد ہے۔
ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا نتیجہ امریکی رویے پر منحصر ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تہران کے خلاف واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس قسم کے امریکی اقدامات کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے ایک پیغام میں لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی یوروپی یونین کی خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات میں، ویانا مذاکرات کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے برآمد ہونے والے محسوس نتائج پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں فریقین نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور کورونا کے ٹیکے کی سپلائی کے بارے میں بات کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات دو فریقی شکل میں انجام پائیں گے۔