امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے جس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بہت سے ممالک صیہونی حکومت کے خلاف صرف موقف کے اعلان پر اکتفا کر رہے ہیں، یمنی حکومت اور عوام، مظلوم فلسطینی عوام کا دفاع کر رہے ہیں۔
تل ابیب کے جنوب میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے فلسطین کے استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت سے نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی کوئی سودے بازی کریں گے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سبھی ممالک اور بین الاقوامی ادارے ، اخلاقی انسانی اور قانونی لحاظ سے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تکرار کو رکوانے کے پابند ہیں۔
دنیا کے محتلف شہروں میں مختلف ملکوں کے شہریوں کی شمولیت سے غزہ کی استقامت کے عنوان سے کمپین چلائی گئی ۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی کی "گولانی" بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں بڑھتے بھوک کے بحران کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے غزہ میں پیدا ہونے والے غذائی بحران کو تاریخ کا شدید ترین غذائی بحران قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔