Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

ہندوستان سے متحدہ عرب امارات یو اے ای جانے والا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔

یو این آئی کے مطابق ہندوستان کی اسپائس جیٹ ایئر لائن کا ایک طیارہ بوئنگ بی سیون تھری سیون دارالحکومت نئی دہلی سے عرب امارات کے شہر دوبئی جا رہا تھا کہ راستے میں طیارے کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔ طیارے میں ڈیڑھ سو سے زائد مسافر سوار تھے جو مکمل طور پر محفوظ رہے اور طیارے کو بحافظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران طیارے نے تکنیکی خرابی کا الرٹ دیا جس کے بعد طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر گیسٹ ہاؤس میں لے جایا گیا۔ پاکستان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اطلاع دی کہ عملہ کے ارکان نے دیکھا کہ بائیں طرف کے ایندھن ٹینک میں غیر معمولی طور پر ایندھن کم ہو رہا ہے جس کے بعد پائلٹ نے کراچی میں ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کلیئرنس ملنے کے بعد طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔

ٹیگس