Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی اسکولوں میں تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ

ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکی اسکولوں میں مسلح جھڑپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.

جدید ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ ایک عشرے کے دوران دو ہزار اکیس اور بائیس کے تعلیمی سال میں فائرنگ کے واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ایوری ٹاؤن فارگن سیفٹی نامی ایک غیرسرکاری گروپ نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں گذشتہ تعلیمی سال کی نسبت تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس گروپ نے جو مسلح جھڑپوں میں کمی کے لئے کام کرتا ہے، اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یکم اگست دوہزار اکیس سے اکتیس مئی دو ہزار بائیس کے دوران پرائمری سے سیکنڈری تک کے اسکولوں میں فائرنگ کے تقریبا ایک سو ترانوے واقعات پیش آئے ہیں۔

دو ہزار بیس اور اکیس کے تعلیمی سال کے دوران اس طرح کے واقعات کی تعداد ترسٹھ بتائی گئی ہے جبکہ دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے تعلیمی سال میں فائرنگ کے پچھتر واقعات درج کئے گئے ہیں۔

یہ غیر سرکاری گروپ دو ہزار تیرہ کے بعد اسکولوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کا ریکارڈ اکٹھا کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں دو ہزار بیس میں انیس ہزار چار سو گیارہ افراد آتشیں ہتھیاروں سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے پانچ سال قبل کی نسبت تیس فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس