Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ یوکرین میں جنگ کی آگ بھڑکائے رکھنے پر مُصِر

امریکہ بدستور روس یوکرین جنگ کو شعلہ ور رکھنے بلکہ مزید بھڑکانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے سکیورٹی پیکج کے تحت یوکرین کو پن پوائنٹ ٹارگیٹنگ کی توانائی رکھنے والے ایکس کیلیبر نامی گولے ارسال کرے گا، ایسے گولے جنہیں توپخانوں کے ذریعے بھی فائر کیا جا سکتا ہے۔

روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ اور اسکے اتحادی مغربی ممالک اب تک روس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے بڑی مقدار میں انواع و اقسام کے ہتھیار یوکرین کے حوالے کر چکے ہیں اور انہوں نے اب تک نہ صرف یہ کہ اس جنگ کو روکنے کے لئے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ جنگ کی آگ کو مزید بھڑکائے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

روس بارہا یہ اعلان کر چکا ہے کہ یوکرین کے لئے مغربی ممالک کے ارسال کردہ ہتھیار جنگ کی آگ کو مزید شعلہ ور کئے ہوئے ہیں اور اس سے جنگ طول پکڑتی جا رہی ہے۔

امریکہ کی وزارت جنگ نے جمعے کے روز ایک بار پھر یوکرین کے لئے سات سو پچھہتر میلین ڈالر مالیت کے اسلحہ جاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں مختلف قسم کے ہتھیار اور ڈرون طیارے شامل ہیں۔

اس پیکج کے تحت امریکہ یوکرین کو پندرہ جاسوس ڈرون، ہیمارس میزائل سسٹم کے گولے، ایک ہزار ٹاو میزائل اور ایک ہزار اینٹی ٹینک میزائل جاولِن فراہم کرے گا۔

ٹیگس