Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ۔ فائل فوٹو
    روس یوکرین جنگ۔ فائل فوٹو

 روس نے یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب توپ خانے کے گولوں کی بارش کردی۔

فارس خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روس کے اینٹی ایر کرافٹ نے یوکرین کے 5 ڈرون کو جمہوریہ دونتسک کے شہروں یگورووکا، بلاگوداتنویه اور استپنویه  میں تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب روسی میزائلوں اور گولوں نے یوکرین کے شہر اوڈیسا کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں جوہری پلانٹ ہونے کے علاوہ بحیرۂ اسود کی بندرگاہ اور اناج برآمد کرنے کا ایک مرکز بھی ہے۔

روسی بمباری سے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور کئی عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے جب کہ دن بھر میزائلوں اور گولوں کی آواز سے شہر گونجتا رہا۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر روس تقریبات کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

یوکرین کا 31 واں یوم آزادی کل 24 اگست کو منایا جائے گا جس دن یوکرین نے سویت یونین سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس سال یوکرین اور روس کے مابین جنگ ہے اور یوم آزادی سے محض چند گھنٹے قبل روس نے بمباری کردی۔

ٹیگس