روسی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کا اسرائیل کو یوکرین مدد پر سخت انتباہ
Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
روس کے سابق وزیراعظم اور اس ملک کی قومی سلامتی کونسل کے نائـب سربراہ دیمتری میدویدیف نے یوکرین کی حمایت کرنے پر صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے سابق وزیراعظم اور اس ملک کی قومی سلامتی کونسل کے نائـب سربراہ دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یوکرین کی فوجی مدد کے ساتھ حمایت کے اعلان سے ماسکو اور تل ابیب پر نہایت ابتر اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل بھی نیٹو کے رکن ممالک کی مانند یوکرین کی فوجی مدد کرے۔
گذشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے یوکرین کی جنگ جاری ہے اور مغربی ممالک یوکرین کی سیاسی حمایت اور اسے ہتھیار فراہم کر کے اس جنگ کے صرف طویل ہونے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔