Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • یوکرین میں امریکی بیالوجیکل سرگرمیوں سے متعلق آٹھ ممالک کی یو این میں قرارداد پیش
    یوکرین میں امریکی بیالوجیکل سرگرمیوں سے متعلق آٹھ ممالک کی یو این میں قرارداد پیش

روس نے یوکرین کے اندر امریکی فوج کی بائیولوجیکل سرگرمیوں سے متعلق  بیلاروس، وینزویلا، زمبابوے، چین، کیوبا، نکاراگوئے اور شام کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے اجلاس  میں قرارداد پیش کرکے مطالبہ کیا کہ تمام ممکنہ طریقہ کاروں کا استعمال کرکے ان  اطلاعات کی تصدیق اور ان کے ممکنہ جواب تلاش کئے جائیں۔

ارنا نیوز ایجنسی نے تاس نیوز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا کہ روسی وزارت خارجہ کے جوہری عدم پھیلاؤ اور کنٹرول ادارے کے ڈپتی ڈائریکٹر کانستنتائین ورونتسوف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ان ممالک کا مشترکہ بیانیہ پڑھ کر سنایا۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک  نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی  فوجی کی بائیولوجیکل تجربہ گاہوں ، ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ابھی بہت سے سوالات اور ان کے جوابات نہیں ملے جس سے امریکی بائیولوجیکل سرگرمیوں سے متعلق شکوک و شبہات دور ہوسکتے۔ اس بنا پر روس نے مجبور ہوکر بائیولوجیکل ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پانچویں شق کے مطابق بی ٹی ڈبلیو سی کا مشاورتی اجلاس بلایا۔

ورونتسوف نے مزید کہا کہ اس معاملے میں تکنیکی معاملات اور ان کا تبادلہ جاری رہنا چاہیے اور ہم کنونشن کے آرٹیکل 6 کے تحت بائیولوجیکل اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق تمام تر طریقہ کار سے استفادہ پر زور دیتے ہیں۔

روسی نمائندے نے کہا کہ بائیولوجیکل اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے کنونشن کی چھٹی شق کے مطابق اگر شریک ممالک یہ سمجھیں کہ کوئی ملک ان معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے تو وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جاسکتے ہیں اور ہم اس کا مطالبہ کرتے ہی۔

ٹیگس