امریکہ چین کو کنٹرول کرنے کی کوشش ترک کر دے: وانگ یی
چینی وزیر خارجہ نے اپنے امریکہ ہم منصب کو کہا ہے کہ امریکہ چین کو کنٹرول کرنے کی کوشش ختم کر دے اور دو طرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے اجتناب کرے۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلینک سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی کہ واشنگٹن نے پکن کی ایکسپورٹ پر جو پابندیاں لگائی ہیں، اس سے چین کے جائز حقوق کا نقصان پہنچا ہے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے یوکرین جنگ اور اس سے عالمی امن و امان اور اقتصاد کو لاحق خطرات کی طرف چینی وزیرخارجہ کی توجہ دلائی۔
امریکہ نے بارہا چین سے درخواست کی ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رابطے کے چینل کھلے رہنے چاہیں لیکن امریکہ نے حال ہی میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اگر پکن نے یوکرین میں روسی حملے کی حمایت جاری رکھی تواس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
چین روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور اس نے روس پر مغربی پابندیوں پر تنقید کی ہے لیکن اس نے اس جنگ میں روس کی مدد کرنے سے گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا جب کہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ بیجنگ واشنگٹن کےساتھ مل کر باہمی مفاد کی بنیاد پرمل کر راہیں تلاش کرنے کےلئے تیار ہے۔
دونوں ممالک کی طرف سےیہ باتیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اگلے ماہ جی 20کے اجلاس میں دونوں صدور کی ملاقات متوقع ہے۔