امریکہ کے عالمی پولیس مین کا رویہ یوکرین بحران کی اصلی وجہ ہے۔ روسی مندوب
اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امریکی کا عالمی پولیس مین بننے کا رویہ اور دوسروں کے مفادات کو نظرانداز کرنا، یوکرین بحران کی اصلی وجہ ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں روسی مندوب نے کہا ہمارے مغربی دوستوں نے اپنی تقاریر کے دوران اس بات پر زور دیا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں خصوصی آپریشن بین الاقوامی قانونی لحاظ سے ناقابل واپسی کام ہے۔
ان باتوں سے ممکن ہے یہ خیال پیدا ہو کہ یوکرین میں فوجی آپریشن سے پہلے دنیا میں کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں ہوا تھا لیکن ایسا نہیں ہے، فوجی آپریشن سے مدتوں پہلے، یوکرین میں بین الاقوامی قوانین پامال کئے جاچکے ہیں۔
واسیلی نبنزیا نے کہا کہ یوکرین بحران کی اصلی وجہ مغربی ممالک کا غرور اور دوسروں کے منافع کو نظرانداز کرنا ہے حتیٰ اگر کسی ملک کی سلامتی خطرے میں ہو تو یہ ممالک لحاظ نہیں رکھتے۔
روسی مندوب نے مزید کہا کہ یوکرین بحران کی ایک اور وجہ امریکہ کی جانب سے نہ رکنے والا عالمی پولیس مین کا کردار ادا کرنے کا رویہ ہے جس نے خود کو اس کردار کا ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہوا ہے۔