Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: امریکہ

پینٹاگن کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہيں کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے وزیر دفاع نے جمعے کو اعلان کیا کہ یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے بارے میں فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعے کو کہا کہ واشنگٹن، یوکرین کی روسی حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مختصر مدت میں یوکرین کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، اسی لیے ہم نے یوکرین کو بریڈلی بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی شروع کی ہے۔
آسٹن نے مزید کہا کہ یوکرین کی افواج امریکی بریڈلی کی بکتر بند گاڑیوں کو میدان جنگ میں استعمال کرنے کی تربیت لے رہی ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فی الحال ہمارے پاس پولینڈ اور دیگر ممالک سے موصول ہونے والے ٹینکوں کے علاوہ یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے بارے میں کوئی نیا ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو فوجی امداد ایک راستے سے نہیں بلکہ مختلف راستوں سے فراہم کی جاتی ہے، جو شراکت داروں کے تعاون سے کی جاتی ہے۔

ٹیگس