Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • یوکرین روس جنگ میں امریکہ کی جانب سے جلتی پر تیل ڈالنے کا عمل جاری، مزید ہتھیار یوکرین بھیجنے کا اعلان

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیاہے کہ اس نے یوکرین کی فوجی امداد کی غرض سے ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر کا اسلحہ اور فوجی امداد مختص کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر کی فوجی امداد میں ہوائی دفاعی نظام ناسامز کی چار بیٹریوں کے علاوہ توپخانے اور ڈرون طیارے بھی شامل ہیں تاہم ان کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگان نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا سازوسامان، ایندھن فراہم کرنے والے 150 ٹرک، اسلحہ کی فراہمی اور پرامن رابطہ برقرار کرنے کی 115 گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔

ٹیگس