یورپ اور امریکہ کا یوکرین کو پھر دھوکہ، بے کار ہتھیار تھما دیئے
امریکہ اور مغربی ممالک مختلف حیلے بہانوں سے یوکرین کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: سی آئی اے کے سابق مشیر جیم ریکارڈز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جنگی ہتھیار جو یورپ اور امریکہ نے یوکرین کو ارسال کئے ہیں جنگ کے میدان میں توقع کے مطابق کارآمد ثابت نہیں ہوئے اور ان ہتھیاروں سے روس کے مقابلے میں یوکرین کے فوجی مقاصد کے حصول میں کوئی مدد نہیں ملی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس نے اس سے قبل نیٹو کے رکن ممالک کے نام اپنے مراسلے میں جو یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں تھا، کہا تھا کہ یوکرین کےلئے مغربی ہتھیاروں کی سپلائی جنگ کے طول پکڑنے کا باعث بنی ہے۔
روس نے اسی کے ساتھ خبر دار کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی اسلحہ جاتی حمایت اور اسلحے کی سپلائی جاری رہنے کے نتیجے میں جنگ خطرناک اور تباہ کن موڑ اختیار کرسکتی ہے۔