Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • لندن: برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا مظاہرہ

فلسطین کے حامیوں اور صیہونی مخالف کارکنوں نے ذلت آمیز اعلان بالفور کے خلاف برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر اس سرکاری عمارت کو سرخ رنگ سے آغشتہ کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے مخالف کارکنوں نے، اعلان بالفور پر لعنت جیسے جملے لکھ کر برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کو سرخ رنگ سے اسپرے کردیا۔

لندن میں فلسطینی سفارت خانے نے اس سے قبل، توہین آمیز بالفور اعلامیہ کو لاکھوں فلسطینیوں کے سیاسی حقوق سے بے توجہی اور سامراجیت کی انتہا قرار دیا تھا اور اسے ایک ایسا عنصر قرار دیا تھا کہ جس نے اس ملک کے لوگوں کو اپنی سرزمین سے بے گھر کردیا تھا۔
اس بیان میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت جواب دہ ہے اور ذلت آمیز بالفور اعلامیہ فلسطینی عوام کےلیے ایک المیے کے سوا کچھ نہیں تھا جو نسلی تطہیر، نسل پرستی اور لوگوں کی بے شمار ہلاکتوں کا باعث بنا۔
واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ برطانوی تاریخ کے شرمناک اعلامیوں میں سے ایک ہے جو فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے آغاز اور جعلی صیہونی حکومت کے قیام کا سبب بنا۔ یہ اعلامیہ جو دو نومبر انیس سو سترہ کو اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ "آرتھر جیمز بالفور" نے اس ملک میں یہودی کمیونٹی کے سربراہ بارون والٹر روٹھ چائلڈ کے نام جاری کیا تھا، فلسطینی سرزمینوں میں جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کا جواز بن گیا۔

ٹیگس