عبرانی میڈیا حیران، سید نصر اللہ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے!
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے موقف کے بارے میں صیہونیوں کی مسلسل الجھنوں اور بے چینیوں کے درمیان عبرانی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ سید نصر اللہ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے کوئی نہیں جانتا۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل بہت ذہین شخص ہیں اور انہوں نے اسرائیلیوں کے حیران ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
صیہونی حلقے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ذہین اور مبہم موقف سے پریشان ہیں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک ک کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ بہت ہوشیار اور سمجھدار انسان ہیں اور وہ کوئی بھی اقدام کر کے اسرائیل کو حیران کر سکتے ہیں۔
ایہود باراک کا کہنا ہے کہ سید نصراللہ ایک ذہین شخص ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ وہ ہمیں پرسکون کرکے کوئی حیران کن اقدام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور غزہ کے ساتھ بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔
غاصب حکومت کے سابق فوجی کمانڈر موشی شلونسکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل، نصراللہ کی تقریر کے دباؤ میں تھا اور ان کی تقریر سے قبل ہیجانی کیفیت ہر جگہ محسوس کی گئی۔