Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حملوں سے امریکا نے دامن جھاڑا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے کچھ سینئر حکام، اسرائیل کے کچھ حصے کو قابل دفاع قرار نہيں دیتے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق سینئر امریکی حکام اسرائیل کے کچھ حملوں کو قابلِ دفاع نہیں سمجھتے ہیں۔

بعض اعلیٰ امریکی حکام نے خفیہ طور پر کہا ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے بعض پہلو ناقابل دفاع ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی این این نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ سینئر امریکی حکام نے خفیہ طور پر واضح کر دیا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعض پہلو ناقابل دفاع ہیں۔

اس نیوز نیٹ ورک کے مطابق متعدد امریکی حکام غزہ میں شہریوں کے مارے جانے کی مسلسل تصاویر کے شائع ہونے سے حیران و پریشان ہیں۔

ٹیگس