روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی کی کوئی امید نہیں: روس
روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حکام کے بیانات، امن اور جنگ بندی کے حصول کے لئے ان کے عدم رجحان کے غماز ہیں ۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ مجھے جنگ بندی کی کوئی امید نہیں ہے لیکن یہ امید ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے مقاصد ضرور حاصل ہوں گے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق، یوکرین میں فوجی تنازعہ بہت زیادہ امکان ہے کہ کسی امن معاہدے پر دستخط کے ذریعے نہیں، بلکہ یوکرین کی سرزمین پر روسی کارروائیوں کے تمام اہداف کے حصول کے ساتھ ختم ہو۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں مغرب کی طرف سے میں کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے ایسا کوئی دباؤ نہیں ہے۔