Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • کیا لبنان کے سرحدی علاقے اسرائیل کے کنٹرول سے نکل گئے، استقامت کے میزائلوں سے اسرائیلی عوام پریشان

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام، مزاحمت کے میزائلوں سے حیران و پریشان اور شاکی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ علاقوں کی بستیوں پر مزاحمت کے راکٹ اور میزائل حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کے سکیورٹی اور عسکری اداروں کے خلاف عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب تل ابیب کے رہائشی سپریم کورٹ میں باضابطہ شکایت کے درپے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، عبرانی اخبار معاریو نے بدھ  کے روز اپنے تازہ شمارے میں لکھا کہ جنوبی تل ابیب کے باشندے میزائل کے خطرات سے ان کی حفاظت نہ ہونے کی وجہ سے ہوم فرنٹ کی کمان کے خلاف اسرائیل کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار "بشواع" نے بھی صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گالانٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے شمالی آباد کاروں کو حزب اللہ لبنان کے حملوں کے حوالے کر دیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ گالانٹ جھوٹ بول رہے ہیں، ان اطلاعات کے برعکس کہ شمالی سرحدوں پر صورتحال کنٹرول میں ہے، لبنان کے ساتھ لگی سرحد پر اسرائیلی فوج کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے گزشتہ رات ان تنقیدوں کی پرواہ کیے بغیر، اپنے موقف کو دہرایا اور کہا کہ موجودہ جنگ کے اہداف یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو تباہ کرنا ہے اور ہم اس وقت تک جنگ بند نہیں کریں گے جب تک کہ حماس کو ختم نہیں کر دیتے۔

صیہونی حکومت کے ترجمان نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ اگر حزب اللہ جنگ کے بارے میں سوچتا ہے تو حزب اللہ اور لبنان کے لیے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس