نیتن یاہو یہ نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں فلسطینی ملک کا کوئی وجود نہیں ہو گا: امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو یہ نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں فلسطینی ملک کا کوئی وجود نہیں ہو گا۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل، یورپ و امریکہ کی حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے تاہم غزہ کے مختلف علاقوں پر بے دردی سے جاری بمباری کی بنا پر یہ حمایت اب متاثر ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائيلیوں کو اس طرح سے متحد کرنا ہو گا کہ دو حکومتوں کا آپشن باقی رہے اور انھوں نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کی زیادہ حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو یہ نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں فلسطینی ملک کا کوئی وجود نہیں ہو گا۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ دوہرا رویہ ایسی حالت میں اختیار کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے کی بنا پر ہی منظور نہیں ہو سکی اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی جاری حمایت اب تک غزہ میں اٹھارہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کا باعث بن چکی ہے۔