Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • نیویارک میں فلسطین کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرہ

نیویارک میں غزہ کے حامی امریکیوں کی لیبر یونین نے مظاہرہ کرکے، امریکہ میں اسرائیل نواز لابی فنڈنگ ​​کے بارے میں سیاست دانوں کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: پوری دنیا خاص طور پر امریکہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں نیویارک شہر کے مرکز میں لیبر یونین کے ہزاروں افراد نے بھی اجتماع اور مظاہرہ کیا ہے۔ اسی طرح اس شہرکے منتخب تین عہدیداروں، سینٹیر چاک شومر، سینیٹر کریسٹن گیلیبرانڈ اور کانگریس کے نمائندے حکیم جفریس کو، اسرائیل کی عوامی امداد قبول کرنے پر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مظاہرین شہر نیویارک میں (امریکہ کی صہیونی لابیوں میں سے ایک) آیپک کے دفتر کے سامنے میں اجتماع کیا۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان تینوں سیاستدانوں کی تصاویر اور ان کو اسرائیل نواز لابی کی جانب سے عطیہ کی جانے والی رقومات درج تھیں اور انہوں نے عمارت کے باہر یہ نعرے لگائے کہ آیپک ادارہ، نیویارک کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کی رقم اکٹھا کرتا ہے۔

ٹیگس