Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

اسرائيلی قیدیوں کے اہل خانہ نے قیدیوں کی رہائی کے بارے میں نیتن یاہو کی کابینہ کے سنجیدہ نہ ہونے کے خلاف تل ابیب میں احتجاج کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: قیدیوں کی جانوں کے تعلق سے صیہونی حکومت کی کابنیہ اور اس غاصب حکومت کے عہدیداروں کی بےحسی کے خلاف صیہونیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صہیونی کابینہ سے، غزہ سے قیدیوں کی واپسی کےلیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
ادھر عزالدین القسام بٹالین کے ترجمان نے ہفتے کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی فوج کی اندھادھند بمباری کے نتیجے میں، پانچ صہیونی قیدیوں کی نگہداشت کے ذمہ دار گروپ سے ہمارا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی، غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے سے مشروط ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کے پروگرام میں تل ابیب کی توسیع پسندی، مذاکرات کی ناکامی اور آخر کار غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے دوبارہ آغاز کا باعث بنی ہے۔

ٹیگس