Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • دنیا کے کتنے ممالک یوکرینی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر رہے ہیں، روس نے بتا دیا

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حامی دنیا کے 54 ممالک، زیلنسکی حکومت کو دوسوتین ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دے چکے ہيں ۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ کی ایف کی ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے امریکہ اور نیٹو کے پانچ سو سے زیادہ سیٹ لائٹیں کام کررہے ہيں ۔ روسی وزارت دفاع نے کیف ایف کو فراہم کی جانے والی مدد میں ستّر فوجی سیٹلائٹوں کی جانب اشارہ کیا اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ دیگر سیٹ لائٹیں تجارتی اور فوجی دونوں مقاصد کے لئے کام کررہی ہیں ۔

روسی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق یوکرینی فوجی ، اسٹارلینک سیٹ لائٹ کے بیس سے زیادہ مواصلاتی ٹرمنلز سے بھی استفادہ کرتے ہيں روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ دیگر ممالک نے کی ایف کے لئے ایک ہزار چھے سو سے زیادہ توپيں اور میزائلی یونٹ ، دوسو سے زیادہ ایئرڈیفنس سسٹم ، تقریبا پانچ ہزاردوسوبیس ٹینک و بکتربند گاڑیاں اور تیئس ہزار سے زیادہ ڈرون طیارے ارسال کئے ہیں ۔

ٹیگس