Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکہ کا حملہ کس کے حکم سے ہوا؟

یمن پر واشنگٹن کی جارحیت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ حملے ان کی ہدایات پر انجام پائے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے برطانوی فوجیوں کے ساتھ مل کر ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آسٹریلیا۔ بحرین، ہالینڈ اور کینیڈا کی حمایت سے یمن پر حملہ کیا۔

امریکی صدر نے اس جارحیت کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں سے بحری تجارت کو خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔

بائیڈن نے بحیرہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسے حملے دوبارہ بھی کئے جا سکتے ہیں۔

ٹیگس