تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کےاہل خانہ نے کل رات غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر کے سامنے اجتماع کیا اور اس اپرتھائیڈ حکومت کے وزیر اعظم کےخلاف نعرے لگائے۔
سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کےمطابق مظاہرین غزہ سے اپنے بیٹوں اور اہل خانہ کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو اور ان کی غیر موثر اور ناکارہ کابینہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے صیہونیوں کی سرنوشت جاننے اور ان کی رہائی کے لیے جنگ بندی قبول کرنے کے مقصد سے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالا جانا، مظاہرین کے دیگر مطالبات تھے۔
حماس نے واضح کردیا ہےکہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت بند نہيں ہوجاتے اور صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی شہریوں کو رہا نہيں کردیا جاتا وہ ایک بھی صیہونی قیدی کو رہا نہيں کرے گی۔