نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صیہونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد نے تل ابیب کے کابلان روڈ پر مظاہرہ کیا اور غزہ میں قید صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے فوری سمجھوتے اور صیہونی حکومت کے لئے دوبارہ انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی میڈیا ذرائع نے گذشتہ بدھ کو بھی تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کے مظاہروں کی خبر دی تھی۔ مظاہرین نے تل ابیب کے کریا علاقے میں بھی احتجاج کیا اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام نہ پانے کی مذمت کی گئی تھی۔ یہ مظاہرے تل ابیب کے سرکاری ذرائع کی جانب سے اب تک صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہونےکی بات سامنے آنے کے بعد ہو رہے ہيں۔