Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کردیا

امریکہ نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی مجوزہ قرارداد کو جو اس بار عرب ملکوں کی نمائندگی میں الجزائر کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی تھی، تیرہ مثبت ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ویٹو کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ نے اس بار الجزائر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کردیا۔ یہ قرارداد اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کی نمائندگی میں پیش کی گئی تھی۔ الجزائر کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد میں فوری جنگ بندی اور تمام فریقوں سے اس کی پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کے 13 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا لیکن امریکہ نے اس کی مخالفت کرکے، اسے منظور ہونے نہیں دیا۔ برطانیہ نے بھی رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ چار مہینے کے دوران تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کے منظور ہونے کے لئے کم سے کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہے؛ اس شرط پر کہ کوئی مستقل رکن اس کی مخالفت نہ کرے۔

ٹیگس