تین یورپی ممالک کا یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
برطانیہ فرانس اور جرمنی نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یوکرین کے صدر زیلنسکی کے خلاف ٹرمپ کے متنازعہ بیانات کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سمیت دیگر برطانوی سیاسی شخصیات یوکرینی صدر کی حمایت میں سامنے آگئی ہيں۔ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسٹارمر نے زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، ڈونلڈ ٹرمپ کے زبانی حملوں کے مقابلےمیں زلنسکی کی حمایت کا اعلان کیا ہےجرمن چانسلر اولاف شولٹز نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا زیلنسکی کو ڈکٹیٹر کہنا خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے آئین اور انتخابی قوانین کے تقاضوں کے مطابق ملک کے صدارتی انتخابات جنگ کے وقت نہیں کرائے جا سکتے اور زیلنسکی کی جمہوری قانونی حیثیت کا انکار کرنا، درست نہیں ہے۔
دوسری طرف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کہا ہے کہ پیرس اور اس کے اتحادی یوکرین کے مسئلے میں متفق ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ماسکو اور کی ایف کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی معاہدے میں یوکرین کے حقوق اور یورپ کی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔