امریکا میں اسرائیل کی حمایت کرنے والوں میں آئی شدید کمی!
ایک صیہونی محقق نے امریکی عوام اور ڈیموکریٹ کے درمیان اسرائیل کی حمایت میں شدید کمی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے فیصلہ کرنے والے عناصر اس مسئلے کی راہ حل تلاش کریں۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی محقق اور قلمکارشوقی فریڈ مین نے ایک مقالے میں امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت میں شدید کمی کا جائزہ لیا ہے۔ اس صیہونی محقق نے لکھا ہے کہ اگر چہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صیہونی حکومت کی زیادہ حمایت کرتے ہیں، لیکن وائٹ ہاؤس کے باہر کی حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ صیہونی قلمکار لکھتاہے کہ امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت میں کمی اور فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی روزنامے معاریو کی رپورٹ کے مطابق گیلپ سروے کے مطابق جو امریکا کا سروے کا معتبر ترین انسٹی ٹیوٹ سمجھا جاتا ہے، رواں سال میں امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت کم ہوکر چھیالیس فیصد رہ گئی ہے جو فلسطین کی دوسری انتفاضہ کے بعد گزشتہ چوبیس برس کی نچلی ترین سطح ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ریپبلکن کے درمیان صیہونی حکومت کی حمایت پچھتر فیصد ہے جبکہ ڈیموکریٹ کے درمیان فلسطین کی حمایت انسٹھ فیصد بتائی جاتی اور ان لوگوں کا تناسب جو صیہونی حکومت کے ساتھ ہمدلی کا احساس کرتے ہیں،صرف اکیس فیصد رہ گیا ہے۔