امریکہ کے جنگي طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر صحار پر بمباری کی ہے۔
Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
امریکہ کے جنگي طیاروں نے منگل کی رات یمن کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر سحار پر شدید بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یمن پر امریکہ کے اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہيں آئی ہی۔ اس سے قبل امریکہ کے بمبار طیاروں نے صعدہ کے کینسر اسپتال کو نشانہ بنایا تھا اور اس اسپتال کو پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ ، صیہونی حکومت کی حمایت میں پندرہ مارچ دوہزار پچیس سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کر رہے ہيں اور اس ملک کے رہائشی اور غیرفوجی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ تحریک انصار اللہ کے سربراہf نے اپنے ایک بیان میں شہر صنعا کے ایک رہائشی محلے پر امریکہ و برطانیہ کی بمباری کو ایک دشمنانہ اور مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے ۔