غزہ کے 142000 باشندے بے گھر؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی نئی لہر میں اس پٹی کے باشندوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی ہے، اور اب یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ بیالیس ہزار ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی نئی لہر میں اور جب سے جارح صیہونی حکومت نے ان علاقوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اس وقت سے اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے یکے بعد دیگرے حملے، انخلاء کی وارننگز، اور غزہ کے لیے امداد بند کرنے کے مسلسل عمل نے غزہ پٹی کی صورت حال کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے۔ دوجاریک نے کہا کہ غزہ میں سب کچھ ختم ہونے اور تباہی کے دہانے پر ہے، وقت اور زندگی سے لے کر سامان تک اور سب کچھ ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے غزہ کے سترہ فیصد علاقوں پر جاری ہیں اور قابض عناصر اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ امداد ضرورت مندوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔