Apr ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسپتال پر صیہونیوں کے حملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ اتوار کو غزہ کے الاہلی اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے پر سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوجیوں کے اتوار کے حملے سے اسپتال غیر فعال ہوگیا اورغزہ میں علاج معالجے کے نظام پر کاری وار لگا ہے۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گزشتہ اتوار کو غزہ کے الاہلی العربی ( المعمدانی) اسپتال پر دو میزائل گرائے تھے جس سے اسپتال کے ریسپشن، لیب، دواخانہ اور آؤٹ ڈورسیکشن  تباہ ہوگیا تھا۔ غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے کی عالمی سطح وسیع مذمت کی گئی ہے۔

ٹیگس