ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کو بہت خوب قرار دے دیا
Apr ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہت خوب قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ مذاکرات کو بہت خوب قرار دیا ۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 12 اپریل کو عمان کی ثالثی میں مسقط ميں انجام پایا۔ ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور 19 اپریل کو عمان کی ہی ثالثی میں روم میں انجام پایا ۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔