موساد کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی میزائل حملہ+ ویڈیو
Jun ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر ایران نے میزائل حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران نے صہیونی حکومت کی شرانگیزیوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر ایک اور طاقتور میزائل حملہ کیا، جس کے دوران تل ابیب کے نواحی علاقے رامات ہشارون اور غوش دان میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ کئی علاقوں میں میزائل آکر گرے اور متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس تازہ حملے میں تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی انٹیلیجنس ادارے موساد کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
صہیونی چینل 12 کے مطابق رامات ہشارون کے علاقے میں شدید دھماکوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ غوش دان میں بھی متعدد مقامات پر میزائل گرنے کی اطلاع ہے۔