Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • رونالڈ ریگن  کے آڈیو اشتہار نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ کو عروج پر پہنچادیا

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے دوران ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ اچانک عروج پر پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی جاری ہے لیکن اس درمیان ایک نئے تنازعے نے بھی جنم لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کی آڈیو پر مشتمل ایک متنازعہ اشتہار کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ اچانک عروج پر پہنچ گئی ہے اور صدر ٹرمپ نے امریکہ کی درآمدات پر 10 فی صد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فام پر لکھا ہے کہ امریکہ کینیڈا کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگائے گا۔  ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد، وائٹ ہاؤس نے مبینہ طور پر امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات کو روک دیا ہے۔

ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ اونٹاریو کی ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ٹی وی اشتہار نشر کرنے کے بعد کیا گیا۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے آڈیو کلپ استعمال کئے گئے تھے، جنہوں نے محصولات کو معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی اور تجارتی جنگوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔

ڈونلڈٹرمپ نے اشتہار کو ’فریب‘ اور ’حریفانہ فعل‘ قرار دیا۔ انہوں نے اونٹاریو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ریگن کے الفاظ کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہے تاکہ ان کی تحفظ پسند تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی جا سکے۔

ادھر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ساتھ رونالڈ ریگن صدارتی فاؤنڈیشن نے بھی اونٹاریو پر تنقید کی ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ریگن کی1987 کی تقریر کے اقتباسات اس کی اجازت کے بغیر استعمال کئےگئے ہیں۔

 

ٹیگس