Jan ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا پر امریکہ کا حملہ ، دارالحکومت کاراکاس میں دھماکوں کی آوازیں+ویڈیو

عالمی میڈیا کے مطابق وینزوئيلا کے دار الحکومت کاراکاس میں صبح سویرے کئی دھماکوں کی آوازيں سنی گئی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریبا دو بجے ، کاراکاس کے جنوبی علاقوں میں کم سے کم 7 دھماکے سنے گئے اور کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہو گئی۔

سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کاراکاس میں ہونے والے دھماکے بہت شدید تھے اور اس ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بتایا کہ عمارت کی کھڑیاں ہلنے لگیں اور بے حد کم اونچائی پر طیارے کے پرواز کی آواز بھی سنائی دی۔  

سی این این نے بتایا ہے کہ اس کے رپورٹر نے خود اپنی آنکھوں سے کئي دھماکے دیکھے ہيں اور طیاروں کی آوازیں سنی ہیں۔

یورو نیوز نے بھی بتایا ہے کہ کاراکاس کے جنوبی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہو گئی ہے جہاں ایک بڑی فوجی چھاونی ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آخری اطلاعات تک وینزوئیلا کی حکومت نے اس خبر پر باضابطہ رد عمل ظاہر نہيں کیا ہے اور دھماکوں کی اسباب کی بھی وضاحت نہيں کی گئی ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملوں سے ہونے والے دھماکے ہو سکتے ہيں تاہم ابھی تک کسی سرکاری عہدہ دار نے اس خیال کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس