ٹرمپ : وینزوئيلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو "گرفتار" کر لیا گیا ہے
وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں دھماکوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ حملے امریکہ نے کیے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور وہاں کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو "گرفتار" کر لیا گيا ہے۔
دوسری جانب ان حملوں کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالات نافذ کر دئے گئے ہيں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بیان میں امریکی فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگس نے ملک کے صدر کے زندہ ہونے کا ثبوت طلب کیا ہے، کیونکہ مادورو کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ پر لکھا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا اور اس کے رہنما، صدر نکولس مادورو کے خلاف کامیابی کے ساتھ بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، اور ان کو ان کی اہلیہ کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔
ٹرمپ نے لکھا، "یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔ اس کی تفصیلات جلد ہی دی جائیں گی۔
اسی دوران وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگس نے کہا ہے کہ حکومت کو صدر مادورو یا فرسٹ لیڈی سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے دونوں کے زندہ ہونے کا "فوری ثبوت" طلب کیا ہے۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے کہا ہے کہ حکومت ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے رہائشی علاقوں میں ہوئے ہیں جہاں عام لوگ رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی "مخالفت" کرے گا۔
اس کے علاوہ وینزویلا کے وزیر دفاع نے پورے ملک میں فوری طور پر فوجی طاقت تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزوئيلا پیچھے نہيں ہٹے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریبا دو بجے ، کاراکاس کے جنوبی علاقوں میں کم سے کم 7 دھماکے سنے گئے اور کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہو گئی۔
سی این این نے بتایا ہے کہ اس کے رپورٹر نے خود اپنی آنکھوں سے کئي دھماکے دیکھے ہيں اور طیاروں کی آوازیں سنی ہیں۔