امریکہ پابندیوں کے جنون میں مبتلا ہے: وزیر خارجہ ایران
Jun ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران نتیجہ خیز مذاکرات کا راستہ کبھی ترک نہیں کرے گا۔
سحر نیوز/ایران: اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ حکومت، پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل کی پابند ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نتیجے تک پہنچنے والے مذاکرات سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کو جنون آمیز پابندیوں سے دوری اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے جوہری توانائی کی عالمی تنظیم آئی اے ای اے سے بھی کہا کہ وہ سیاسی اقدامات سے گریز کرتے ہوئے، اپنی توجہ تکنیکی معاملات پر مرکوز کرے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے واضح کیا کہ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ ایران پابندیوں کے غیر مؤثر بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔