Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • دوحہ مذاکرات کے موقع پر ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے قطری ہم منصب نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوحہ مذاکرات سمیت باہمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

قطر کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" اور وزیر خارجہ ایران "حسین امیر عبداللہیان" نے گزشتہ شب ٹیلی فونی گفتگو کے دوران باہمی اور علاقائی مسائل سمیت ایران جوہری مذاکرات پر بات چیت کی۔ یہ ٹیلی فونی گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب دوحہ میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے بدھ کی صبح کو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

علی باقری کنی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو تہران- دوحہ کے درمیان تعلقات کے فروع کیلئے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک قطر سے تعاون بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے۔

در این اثنا قطری وزیر خارجہ نے ایرانی صدر اور امیر قطر کے دونوں ممالک کے درمیان متعدد دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کو تعلقات کی توسیع میں ایران اور قطر کے حکام کے پختہ عزم کی علامت قرار دے دیا۔

ایران کے اعلی مذاکرات کار نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قطر کے تعمیری کردار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کی میزبانی تعاون اور گفتگو کے فروغ کے لئے قطر کی نیک نیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹیگس