Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک کی ایران سے یوکرین کے بحران کے حل کی اپیل،  امیرعبداللہیان ماسکو پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارحہ آج ماسکو پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  آج بروز بدھ یوکرین کے بحران کے حل کیلئے ماسکو  پہنچ گئے۔

حسین امیر عبداللہیان نے روس کے دورے کے بارے میں کہا کہ ان کے دورۂ ماسکو کا بنیادی مقصد ایران سے بعض ممالک کی وہ درخواست ہے جس میں یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مغربی فریق چاہتے ہیں کہ تہران اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کے مسئلے کا جائزہ بھی اس دورے کے مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روس کی وزارت خارجہ  نے اس سے قبل کہا تھا کہ حسین امیرعبداللہیان بروز بدھ ماسکو کا دورہ کریں گے اور اس سفر کے دوران وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ٹیگس