May ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خاتمے تک استقامتی محاذ کی حمایت جاری رہے گی: جنرل قاآنی

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے بالمقابل فلسطینی محاذ کی دائمی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کو دہرایا ہے۔

سحر نیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے استقامی محاذ کے نام ایک پیغام میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ قدس اور مغربی کنارے اور پورے فلسطین کے مجاہدین نے ثابت کردیا کہ فتح کی صبح  قریب ہے۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ استقامتی محاذ نے باہمی تعاون اور اتحاد سے ایک اور فتح  حاصل کی اور یہ فتوحات حتمی فتح کی طرف ایک اور قدم  ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران، فلسطینی عوام اور استقامت کی حمایت جاری رکھے گا اور فلسطین کی سرزمین سے صیہونی حکمرانی کا قلع قمع ہو جانے تک استقامتی محاذ کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ منگل کی صبح  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں ڈھال اور تیر‎ (سپر و پیکان) کے نام سے جارحیت کی اور اسلامی جہاد کے استقامتی محاذ کے مراکز پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور تقریباً 150زخمی ہوگئے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوسرے دن فلسطینی کے استقامتی محاذ نے مشترکہ آپریشن "ثار الاحرار" (آزادی کا بدلہ) کے آغاز کے ساتھ ہی تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں ایک ہزار دو سو سے زائد راکٹ اور میزائل داغے جس کے بعد صیہونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔

ٹیگس