May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran

جب بھی دفاعی خاص طور پر میزائل کے شعبے میں ایران کو کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو سرزمین ایران کا ہر فرد اپنے ملک کے میزائل مین شہید تہرانی مقدم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی مستقل طور پر عالمی سامراج اور اسکی شیطانی سازشوں کی زد پر رہا جس کے باعث ایران کے سپوتوں نے اپنی مادر وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ استقامتی محاذ کو بھی مضبوط بنانے کے لئے کمر ہمت باندھ کر خود کو دشمن کے مقابلے میں ایک فولادی دیوار بنا دینے کا عزم کر لیا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ اب ایرانِ اسلامی آئے دن مختلف بالخصوص دفاعی شعبوں میں کچھ ایسا کارنامہ کر گزرتا ہے کہ دشمنوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے۔ ایران کے باایمان جوانوں نے تاریخ کی شدید ترین پابندیوں کی زد پر رہنے کے باوجود گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ میزائل سازی میں ایسی مہارت حاصل کی کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی۔ ایسے میں ایرانی قوم کا ہر فرد اپنے وطن کو میزائل پاور میں تبدیل کرنے والے شہید تہرانی مقدم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، وہی کہ جس نے اپنی شب و روز کی جد و جہد سے ایران کو ایک بڑی طاقت میں تبدیل کرنے میں ایک بنیادی کردار ادا کیا۔

ٹیگس