Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran

تہران کے عوام اور طلبا کی ایک تعداد نے جمعے کی شام کو، تہران میں واقع برطانیہ کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کی۔

سحرنیوز/ایران: اس اجتماع میں شریک طلبا اور عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی بہادر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ یمن کی حکومت اور فوج، جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تہران کے عوام اور طلباء نے یمن کے بعض علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ کے ہوائی حملوں کو، جو بعض ملکوں اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کی مدد سے انجام پائے ہيں، شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس