Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری ہیں گی۔

سحر نیوز/ ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے غاصب اسرائیلی فوج کے ذریعہ شام میں پانچ ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کے عزم و ارادے کے سامنے صیہونیوں کی شکست کا ازالہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے نہیں ہوسکے گا۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک رہائشی علاقے پر گزشتہ روز (ہفتہ کو) صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پانچ فوجی مشیر اور بعض محافظین حرم شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر شام پر غاصب صیہونی حکومت کے اقدام اور ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کے ردعمل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے اور خطے میں سیکورٹی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ "دہشت گردی سے مقابلے میں ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔"

 

ٹیگس