Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت، ایران کی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا, مغربی شہر الحدیدہ اور یمن کے دیگر علاقوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے باربار کے حملے اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج علاقے میں جنگ اور کشیدہ صورتحال کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے اور غزہ, لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت فورا بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے خطے میں جارحیت اور جنگ کا دائرہ بڑھانے کی صہیونی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں صلح اور امن قائم کرنے کے لئے لبنان اور فلسطین میں صہیونی جارحیت کو روکنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس